جس کی بولی میٹھی ہے

بچو بولو کم سے کم
زیادہ بولے ہوگا غم
کہنا پرکھوں کا مانو
پہلے تولو پھر بولو
ہر دم بولو اچھے بول
مت پیٹو باتوں کے ڈھول
سچ بولو تو راحت ہے
جھوٹوں پر سو آفت ہے
اچھا بولو پیار ملے
ورنہ سب کی مار ملے
بولے جو اللہ کا نام
بن جائیں سب اس کے کام
جس کی بولی میٹھی ہے
بچوں دنیا اس کی ہے