جب سے اک چاند کی چاہت میں ستارا ہوا ہوں
جب سے اک چاند کی چاہت میں ستارا ہوا ہوں شہر شب زاد کی آنکھوں کا سہارا ہوا ہوں اے مرے درد کے دریا کی روانی مجھے دیکھ میں ترے قرب سے کٹ کٹ کے کنارہ ہوا ہوں زندگی! تجھ سا منافق بھی کوئی کیا ہوگا تیرا شہکار ہوں اور تیرا ہی مارا ہوا ہوں بجھ گئے جب مرے سب خواب و چراغ و مہتاب شہر ظلمت کو ...