آسماں کی آنکھ سورج چاند بینائی بھی ہے
آسماں کی آنکھ سورج چاند بینائی بھی ہے روشنی میرے لئے کیوں وجہ رسوائی بھی ہے کس کو سینے سے لگاؤں میں کسے اپنا کہوں سیل رنگ و بو جسے کہتے ہیں تنہائی بھی ہے مصلحت اندیشۂ غم کو ذرا کم کر گئی فلسفہ وہ جھوٹ شامل جس میں دانائی بھی ہے زہر آلودہ فضا میں جب کلی سونے لگی اشک شبنم نے کہا ...