شاعری

جو مٹا ہے تیرے جمال پر وہ ہر ایک غم سے گزر گیا

جو مٹا ہے تیرے جمال پر وہ ہر ایک غم سے گزر گیا ہوئیں جس پہ تیری نوازشیں وہ بہار بن کے سنور گیا تری مست آنکھ نے اے صنم مجھے کیا نظر سے پلا دیا کہ شراب خانے اجڑ گئے جو نشہ چڑھا تھا اتر گیا ترا عشق ہے مری زندگی ترے حسن پہ میں نثار ہوں ترا رنگ آنکھ میں بس گیا ترا نور دل میں اتر گیا کہ ...

مزید پڑھیے

اندھیرے لاکھ چھا جائیں اجالا کم نہیں ہوتا

اندھیرے لاکھ چھا جائیں اجالا کم نہیں ہوتا چراغ آرزو جل کر کبھی مدھم نہیں ہوتا مسیحا وہ نہ ہوں تو درد الفت کم نہیں ہوتا یہ زخم عشق ہے اس زخم کا مرہم نہیں ہوتا غم جاناں کو جان جاں بنا لے دیکھ دیوانے غم جاناں سے بڑھ کر اور کوئی غم نہیں ہوتا طلب بن کر مری ہر دم وہ میرے ساتھ رہتے ...

مزید پڑھیے

خبر ہی نہیں کیسے انگڑائی لے کر نگاہیں اٹھائے کہ ساغر اٹھائے

خبر ہی نہیں کیسے انگڑائی لے کر نگاہیں اٹھائے کہ ساغر اٹھائے کچھ ایسا نشہ چھا گیا زندگی پر سنبھلتے سنبھلتے قدم ڈگمگائے بنے حسن والے سراپا قیامت جوانی جب آئی تو انداز آئے گرائی کبھی شوخ نظروں سے بجلی کبھی شرم آئی کبھی مسکرائے کوئی جا کے میرے مسیحا سے کہہ دے خدا کے لئے آگ دل کی ...

مزید پڑھیے

اے صنم تجھ کو ہم بھلا نہ سکے

اے صنم تجھ کو ہم بھلا نہ سکے دل سے داغ وفا مٹا نہ سکے اللہ اللہ اس آستاں کی کشش سر جھکایا تو سر اٹھا نہ سکے مٹ گئے شوق دید میں لیکن آپ جلوہ ہمیں دکھا نہ سکے تیری چاہت میں درد وہ پایا ہم زمانے میں چین پا نہ سکے دے کے دل تم کو جان بھی دے دی پھر بھی اپنا تمہیں بنا نہ سکے جب سے نسبت ...

مزید پڑھیے

کس کو سناؤں حال غم کوئی غم آشنا نہیں

کس کو سناؤں حال غم کوئی غم آشنا نہیں ایسا ملا ہے درد دل جس کی کوئی دوا نہیں میری نماز عشق کو شیخ سمجھ سکے گا کیا اس نے در حبیب پہ سجدہ کبھی کیا نہیں مجھ کو خدا سے آشنا کوئی بھلا کرے گا کیا میں تو صنم پرست ہوں میرا کوئی خدا نہیں کیسے ادا کروں نماز کیسے جھکاؤں اپنا سر صحن حرم میں ...

مزید پڑھیے

تجھے ڈھونڈھتی ہیں نظریں مجھے اک جھلک دکھا جا

تجھے ڈھونڈھتی ہیں نظریں مجھے اک جھلک دکھا جا مری زندگی کے مالک مری زندگی میں آ جا نہ غرض صنم کدے سے نہ حرم سے کوئی مطلب مجھے واسطہ ہے تجھ سے مرے دل میں تو سما جا تو بچھڑ گیا ہے جب سے مری نیند اڑ گئی ہے تری راہ تک رہا ہوں مرے چاند اب تو آ جا مجھے درد دے کے اپنا تو کہاں چھپا ہے جا ...

مزید پڑھیے

اے صنم دیر نہ کر انجمن آرا ہو جا

اے صنم دیر نہ کر انجمن آرا ہو جا میری دم توڑتی نظروں کا سہارا ہو جا اپنے دامن میں چھپا لے مجھے محبوب مرے مری بگڑی ہوئی قسمت کا ستارہ ہو جا عشق سچا ہے تو پھر رنگ دوئی ٹھیک نہیں ہم ترے ہو گئے اب تو بھی ہمارا ہو جا مجھ کو ہر وقت ہے لذت دیدار صنم میری نظروں کے لئے ایسا سہارا ہو ...

مزید پڑھیے

کس طرح چھوڑ دوں اے یار میں چاہت تیری

کس طرح چھوڑ دوں اے یار میں چاہت تیری میرے ایمان کا حاصل ہے محبت تیری جانے کیا بات ہے جلووں میں ترے جان جہاں یاد آتا ہے خدا دیکھ کے صورت تیری اب نگاہوں میں جچے گا نہ کوئی رنگ و جمال میری آنکھوں کو پسند آ گئی رنگت تیری اپنی قسمت پہ فرشتوں کی طرح ناز کروں مجھ پہ ہو جائے اگر چشم ...

مزید پڑھیے

کہیں سکوں نہ ملا دل کو بزم یار کے بعد

کہیں سکوں نہ ملا دل کو بزم یار کے بعد کہ بیقرار رہی زندگی قرار کے بعد اٹھے نہ پاؤں محبت کی رہ گزار کے بعد کوئی قیام نہیں ہے ترے دیار کے بعد قبائیں چاک تو کرتے رہیں گے دیوانے کبھی بہار سے پہلے کبھی بہار کے بعد شراب عشق کا میکش رہا سدا مدہوش تیری نگاہ کی مستی چڑھی خمار کے ...

مزید پڑھیے

باہوش وہی ہیں دیوانے الفت میں جو ایسا کرتے ہیں

باہوش وہی ہیں دیوانے الفت میں جو ایسا کرتے ہیں ہر وقت انہی کے جلووں سے ایمان کا سودا کرتے ہیں ہم اہل جنوں میں بس یہی معراج عبادت ہے اپنی ملتا ہے جب ان کا نقش قدم ہم شکر کا سجدہ کرتے ہیں ملتے ہیں نظر ہوش اڑتے ہیں مستی بھی برسنے لگتی ہے معلوم نہیں وہ کون سی مے آنکھوں سے پلایا کرتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4341 سے 5858