وفا کی منزلوں کو ہم نے اس طرح سجا لیا
وفا کی منزلوں کو ہم نے اس طرح سجا لیا قدم قدم پہ اک چراغ آرزو جلا لیا رہ حیات میں ہزار الجھنیں رہیں مگر تمہارا غم جہاں ملا اسے گلے لگا لیا ہمارے حوصلے ہماری جرأتیں تو دیکھیے قضا کو اپنی زندگی کا پاسباں بنا لیا ہزار بار ہم فراز دار سے گزر گئے ہزار بار ہم نے ان کا ظرف آزما ...