شاعری

ٹک دیکھیو یہ ابروئے خم دار وہی ہے

ٹک دیکھیو یہ ابروئے خم دار وہی ہے کشتہ ہوں میں جس کا سو یہ تروار وہی ہے منصور سا کوئی نہ ہوا خلق جہاں میں اس مملکت فقر کا سردار وہی ہے پوچھا جو میں اس سے کہ حضورؔ ایسا کوئی اور گاہک بھی ہے یا ایک خریدار وہی ہے اتنی جو اذیت اسے دیتا ہے تو ہر دم کیا قابل جور و ستم اے یار وہی ...

مزید پڑھیے

بعد مکیں مکاں کا گر بام رہا تو کیا ہوا

بعد مکیں مکاں کا گر بام رہا تو کیا ہوا آپ ہی جب رہے نہیں نام رہا تو کیا ہوا چشم سے کیا ہے فائدہ دل میں نہ ہو جو ذوق دید شیشے میں مے نہ جب رہے جام رہا تو کیا ہوا ہم سے غریب بھی بھلا مجرے کے باریاب ہوں اذن تیرا کبھی کبھی عام رہا تو کیا ہوا غیر وفا میں پختہ ہیں یوں ہی سہی پہ مجھ سا ...

مزید پڑھیے

یہ دل ہی جلوہ گاہ ہے اس خوش خرام کا

یہ دل ہی جلوہ گاہ ہے اس خوش خرام کا دیکھا تو صرف نام ہے بیت الحرام کا معنی میں لفظ ایک ہے یہ رب و رام کا حاصل یہ ہے کہ ہے وہی حاصل کلام کا دیکھا تو سب حقیقت و معنی میں ایک ہیں صورت میں گرچہ فرق ہے آپس میں نام کا اس لا مکاں کا کوئی معین نہیں مکاں گر ہے تو دل ٹھکانا ہے اس کے مقام ...

مزید پڑھیے

غیر آئے پیچھے پا گئے مجرے کا بار پہلے

غیر آئے پیچھے پا گئے مجرے کا بار پہلے ہم آہ بیٹھے رہ گئے آئے ہزار پہلے میں عرض حال اس سے کیوں کر کروں مکرر کوئی بول بھی سکے ہے واں ایک بار پہلے گر جانتے کہ آخر خواہان جاں تو ہوگا دل دیتے پیچھے جی کو کرتے نثار پہلے جانا نہ تھا پریشاں کر دے گی تو وگرنہ ہم پیچ میں بھی آتے اے زلف یار ...

مزید پڑھیے

عمر گئی الفت زر جی سے الٰہی نہ گئی

عمر گئی الفت زر جی سے الٰہی نہ گئی مو سفید ہو گئے پر دل کی سیاسی نہ گئی جی میں ٹھانا تھا کہ ہم ہجر میں جینے کے نہیں مر گئے آہ یہ بات ہم سے نباہی نہ گئی عمر گئی ہجر میں دل کرتا ہے مذکور وصال بات اب تک یہی دیوانے کی واہی نہ گئی جی گوارا نہیں کرتا کہ کروں منت خلق ہو گئے گرچہ گدا دل سے ...

مزید پڑھیے

آنکھوں کا خدا ہی ہے یہ آنسو کی ہے گر موج

آنکھوں کا خدا ہی ہے یہ آنسو کی ہے گر موج کشتی بچے کیوں کر جو رہے آٹھ پہر موج اے بحر نہ تو اتنا امنڈ چل مرے آگے رو رو کے ڈبا دوں گا کبھی آ گئی گر موج پہنچا نہیں گر تیرا قدم تا لب دریا ساحل سے پٹک سر کو ہے کیوں خاک بہ سر موج گر عالم آب اس کا کمیں گاہ نہیں ہے کیوں طائر بسمل کی طرح مارے ...

مزید پڑھیے

شجر باغ جہاں کا تھا جہاں تک سب ثمر لایا

شجر باغ جہاں کا تھا جہاں تک سب ثمر لایا مگر اک نخل آہ اس میں نہ ہم نے کچھ اثر پایا برا تو مانتے ہیں میرے رو رو عرض کرنے پر بھلا تم نے کبھی کچھ ہنس کے میرے حق میں فرمایا جہاں اک ہستیٔ بے بود ہے جیوں عکس آئینہ جو ہم نے غور کر دیکھا تو دھوکا ہی نظر آیا

مزید پڑھیے

اس شوخ سے کیا کیجئے اظہار تمنا

اس شوخ سے کیا کیجئے اظہار تمنا یہ لوگ کوئی سنتے ہیں گفتار تمنا اک آرزو سب لے گئے ساتھ اپنے جہاں سے انجام کسو سے نہ ہوا کار تمنا یہ خوبیٔ قسمت کہ ملے باغ جہاں سے سب کو گل امید و ہمیں خار تمنا حسرت سے بھرا دل مرے پہلو میں نہیں ہے پھرتا ہوں بغل میں لیے طومار تمنا پہلو کو مرے باغ ...

مزید پڑھیے

طوفان سمندر کے نہ دریا کے بھنور دیکھ

طوفان سمندر کے نہ دریا کے بھنور دیکھ ساحل کی تمنا ہے تو موجوں کا سفر دیکھ خوشیوں کا خزینہ تہہ دامان الم ہے گزرے شب تاریک تو پھر نور سحر دیکھ اڑ جانا فلک تک کوئی مشکل نہیں لیکن سورج کے تمازت سے جھلس جائیں نہ پر دیکھ معراج ہے معراج ترے ذوق نظر کی ہر منظر دل کش یہی کہتا ہے ادھر ...

مزید پڑھیے

بے خبر کیسے ہو رہے ہو تم

بے خبر کیسے ہو رہے ہو تم جاگتے ہو کہ سو رہے ہو تم کس لئے میرے ناخدا بن کر میری کشتی ڈبو رہے ہو تم میری قسمت کو میٹ کر خود ہی میری قسمت پہ رو رہے ہو تم مجھ سے میرا ہی تذکرہ کر کے دل میں کانٹے چبھو رہے ہو تم خون کر کے مری تمنا کا داغ دامن کے دھو رہے ہو تم میری ہر بات کی نفی کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4060 سے 5858