پدمنی
عندلیبوں کو ملی آہ و بکا کی تعلیم اور پروانوں کو دی سوز وفا کی تعلیم جب ہر اک چیز کو قدرت نے عطا کی تعلیم آئی حصے میں ترے ذوق فنا کی تعلیم نرم و نازک تجھے اعضا دیئے جلنے کے لیے دل دیا آگ کے شعلوں پہ پگھلنے کے لیے رنگ تصویر کے پردے میں جو چمکا تیرا خود بہ خود لوٹ گیا جلوۂ رعنا ...