جبریل و ابلیس
جبرئیل ہمدم دیرینہ کیسا ہے جہان رنگ و بو ابلیس سوز و ساز و درد و داغ و جستجو و آرزو جبرئیل ہر گھڑی افلاک پر رہتی ہے تیری گفتگو کیا نہیں ممکن کہ تیرا چاک دامن ہو رفو ابلیس آہ اے جبریل تو واقف نہیں اس راز سے کر گیا سرمست مجھ کو ٹوٹ کر میرا سبو اب یہاں میری گزر ممکن نہیں ممکن نہیں کس ...