کرم کرتا ہے وہ جس پر
کرم کرتا ہے وہ جس پر
اسے جینا سکھاتا ہے
وہ جس سے پیار کرتا ہے
اسی کو آزماتا ہے
محافظ ہے خدا تیرا
نہیں وہ ٹوٹنے دے گا
رکھے گا حوصلہ جو تو
تجھے انعام بخشے گا
نہیں آئے یقیں تو دیکھ لے
قرآن پڑھ کر تو
وہ ہمت سے زیادہ
کب کسی کو آزماتا ہے