ایک رات کی کہانی
بڑی سہانی سی رات تھی وہ ہوا میں انجانی کھوئی کھوئی مہک رچی تھی بہار کی خوش گوار حدت سے رات گلنار ہو رہی تھی روپہلے سپنے سے آسماں پر سحاب بن کر بکھر گئے تھے اور ایسی اک رات ایک آنگن میں کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی خموش تنہا وہ اپنی نازک حسین سوچوں کے شہر میں کھو کے رہ گئی تھی دھنک کے ...