شانتی
تمہارے آنگن میں روشنی ہو ہمارے گھر میں بھی زندگی ہو تمہارے بچے بھی مسکرائیں ہمارے بچے بھی رو نہ پائیں تمہیں بھی لب کھولنے کا حق ہو ہمیں بھی کچھ بولنے کا حق ہو تمہاری جنتا بھی پر سکوں ہو ہمیں بھی اک امن کا جنوں ہو تمہیں بھی چاہت کی جستجو ہو ہمیں بھی انسانیت کی خو ہو چلو اک ایسی ...