لڑنا ٹھیک نہیں
خرگوش نے
نادانی میں
کاجل گھول دیا
پانی میں
نیلی جھیل میں
کالا پانی
کالی ہوگی مچھلی رانی
بگلے کو بھی پہنچا صدمہ
خرگوشوں پر
کیا مقدمہ
یہ اچھی تحریک نہیں ہے
لڑنا بھڑنا ٹھیک نہیں ہے
کچھوے جی کا کہنا مانو
آپس میں سمجھوتا کر لو