شاعری

بجز سایہ تن لاغر کو میرے کوئی کیا سمجھے

بجز سایہ تن لاغر کو میرے کوئی کیا سمجھے مری صورت کو محفل میں وہ نقش بوریا سمجھے ہم اس کو اپنے حق میں آفت جاں اور بلا سمجھے بتان بے وفا ہیں جن کو اک اپنی ادا سمجھے کوئی کیا خاک راز مشکل ذات خدا سمجھے اگر نور خدا کو ذات انساں سے جدا سمجھے وہاں جا کر کرے گر قتل تو بیمار ہجراں کو ترے ...

مزید پڑھیے

جس کا راہب شیخ ہو بت خانہ ایسا چاہیے

جس کا راہب شیخ ہو بت خانہ ایسا چاہیے محتسب ساقی بنے مے خانہ ایسا چاہیے رکھتا ہے سر خوش ہمیں ایک چشم میگوں کا خیال ہو نہ جو پیماں شکن پیمانہ ایسا چاہیے ہو خیال دیر دل میں اور نہ ہو پاس حرم عاشقوں کا مسلک رندانہ ایسا چاہیے اک نگاہ ناز پر قرباں کرے ہوش و خرد عشق بازی کے لیے فرزانہ ...

مزید پڑھیے

بوسہ دیتے ہو اگر تم مجھ کو دو دو سب کے دو

بوسہ دیتے ہو اگر تم مجھ کو دو دو سب کے دو جیبھ کے دو سر کے دو رخسار کے دو سب کے دو لے کے دو رخسار کے بوسہ جو مانگے سب کے دو اور تو دے دیں گے بولے پر یہ ہیں بے ڈھب کے دو مانگتے تجھ سے نہیں اے گل بدن کچھ اور ہم ہے اگر توفیق تم بوسہ دو نام رب کے دو روزوں میں گر پاس اپنے آئے وہ رشک ...

مزید پڑھیے

ان بتوں سے ربط توڑا چاہئے

ان بتوں سے ربط توڑا چاہئے چاہئے اب ان کو تھوڑا چاہئے قحبۂ دنیا کو چھوڑا چاہئے ربط اس لولی سے توڑا چاہئے کس زباں سے محتسب تو نے کہا ساغر و مینا کو توڑا چاہئے خندہ زن ہے مستیٔ میخوار پر شیشۂ صہبا کو توڑا چاہئے اس بط مے نے کیا ہم کو ذلیل اس کی گردن کو مروڑا چاہئے جی میں ہے سیر ...

مزید پڑھیے

آ کدھر ہے تو ساقیٔ مخمور

آ کدھر ہے تو ساقیٔ مخمور بھر کے دے جام بادۂ انگور کوئی جام شراب ایسا پلا جس سے شادی کرے دل رنجور رنج گیتی سے دل مکدر ہے بھر کے دے مے سے ساغر بلور آج یوم ظفر دوشہرا ہے طالب عیش ہے دل جمہور مار کر دیو‌ بد کو لنکا سے رام آئے مظفر و منصور رام و سیتا اودھ میں جب آئے دل کوشلیا ہوا ...

مزید پڑھیے

جو تمہیں یاد کیا کرتے ہیں

جو تمہیں یاد کیا کرتے ہیں آہ و فریاد کیا کرتے ہیں کام ان کا ہے شب و روز یہی ستم ایجاد کیا کرتے ہیں تیرے مے خانہ کو اے پیر مغاں ہمیں آباد کیا کرتے ہیں اپنی وحشت سے ترے دیوانے دشت آباد کیا کرتے ہیں جام مے پی کے شب فرقت میں دل کو ہم شاد کیا کرتے ہیں مسئلے شیخ کے جو سنتے ہیں عمر ...

مزید پڑھیے

اگر الٹی بھی ہو اے مشرقیؔ تدبیر سیدھی ہو

اگر الٹی بھی ہو اے مشرقیؔ تدبیر سیدھی ہو مگر یہ شرط ہے انسان کی تقدیر سیدھی ہو سمجھ میں آئے بھی کیا کہتے ہیں اور کیا وہ لکھتے ہیں اگر تقریر سیدھی ہو اگر تحریر سیدھی ہو وہ آ کر خواب میں اک بوسہ رخ کا دے گئے مجھ کو یقیں مجھ کو نہیں اس خواب کی تعبیر سیدھی ہو کجی اے مشرقیؔ ہو دور ...

مزید پڑھیے

مرا یہ زخم سینہ کا کہیں بھرتا ہے سینے سے

مرا یہ زخم سینہ کا کہیں بھرتا ہے سینے سے لگائے اے صنم جب تک نہ تو سینہ کو سینے سے فلک نے شادماں دیکھا جسے آیا اسی کے سر خدا محفوظ ہر انساں کو رکھے اس کمینے سے جو لے جاتے ہیں دل میرا بچانا ٹھیس سے اس کو وہ ہے اے سنگ دل نازک زیادہ آبگینے سے نہ ہوگی دور غش میری گلاب و مشک و عنبر ...

مزید پڑھیے

کی مے سے ہزار بار توبہ

کی مے سے ہزار بار توبہ رہتی نہیں برقرار توبہ تم مے سے کرو ہزار بار توبہ تم سے یہ نبھے قرار توبہ بندوں کو گنہ تباہ کرتے ہوتی نہ جو غم گسار توبہ ہوتی ہے بہار میں معطل کرتے ہیں جو میگسار توبہ مقبول ہو کیوں نہ گر کریں ہم با دیدۂ اشک بار توبہ ہوگی کبھی مشرقیؔ نہ قبول پیری میں کرو ...

مزید پڑھیے

کچھ بدگمانیاں ہیں کچھ بد زبانیاں ہیں

کچھ بدگمانیاں ہیں کچھ بد زبانیاں ہیں مدت سے ان کی ہم پر یہ مہربانیاں ہیں آتا ہے جب کسی پر رکتا نہیں ہے ہرگز مانند موج دریا دل کی روانیاں ہیں پیدا کہاں ہیں ہوتے اب ذوقؔ اور غالبؔ ہاں داغؔ اور حالیؔ ان کی نشانیاں ہیں جو پاس تھا وہ کھویا نام سلف ڈبویا کیا خاک اپنی اے دل اب ...

مزید پڑھیے
صفحہ 913 سے 4657