شاعری

تو ضد سے شب وصل نہ آیا تو ہوا کیا

تو ضد سے شب وصل نہ آیا تو ہوا کیا ہم مر نہ گئے دل کو کڑھایا تو ہوا کیا تصویر نہالی سے ہم آغوش رہے ہم گر آ کے نہ ساتھ اپنے سلایا تو ہوا کیا دیکھا ہی کیے تیرے تصور میں قمر کو گر تا سحر اے یار! جگایا تو ہوا کیا پھولوں کی رہی سیج جو خالی تو بلا سے انگاروں پہ گر ہم کو لٹایا تو ہوا ...

مزید پڑھیے

نکہت گل ہیں یا صبا ہیں ہم

نکہت گل ہیں یا صبا ہیں ہم نہیں معلوم کچھ کہ کیا ہیں ہم روشناسی ہے ہم کو آئینہ ساں ایک عالم سے آشنا ہیں ہم خاکساری سے بزم عالم میں صفحۂ نقش بوریا ہیں ہم ہے ہمیں سے وہ شاہد معنی حرف مطلب کے مدعا ہیں ہم جام مے ساقیا شتابی دے کون کہتا ہے پارسا ہیں ہم شمع ساں ہے دراز رشتۂ عمر کہ ...

مزید پڑھیے

دل میں ہے کیا جانئے کس کا خیال نقش پا

دل میں ہے کیا جانئے کس کا خیال نقش پا لگ گئیں آنکھیں زمیں سے جو مثال نقش پا طاقت اٹھنے کی نہیں ہے تن میں ضعف عشق سے حال اپنا ان دنوں ہے حسب حال نقش پا صفحۂ صحرا میں ہے خار مغیلاں جوں الف خوب اے مجنوں تری آئی ہے فال نقش پا یک قلم اے گل بدن رشک گل قالیں ہے دیکھ فرش خاکستر ہے تیرا ...

مزید پڑھیے

طلب میں بوسے کی کیا ہے حجت سوال دیگر جواب دیگر

طلب میں بوسے کی کیا ہے حجت سوال دیگر جواب دیگر سمجھ کے کہہ بات بے مروت سوال دیگر جواب دیگر کلام تجھ سے ہے اور اپنا سخن کو ہم تیرے کیونکہ جانیں ذرا یہ کھلتی نہیں حقیقت سوال دیگر جواب دیگر میں اپنے مطلب کی کہہ رہا ہوں وہ آئنہ رو اک عیب میں ہے بھلا ہو ملنے کی خاک صورت سوال دیگر جواب ...

مزید پڑھیے

چشم میں کب اشک بھر لاتے ہیں ہم

چشم میں کب اشک بھر لاتے ہیں ہم رات دن موتی ہی برساتے ہیں ہم جبکہ وہ تیر نگہ کھاتے ہیں ہم سہم کر بس سرد ہو جاتے ہیں ہم جنس دل کو چھوڑ مت اے زلف یار ہے یہ سودا مفت ٹھہراتے ہیں ہم ناصحا دست جنوں سے کام ہے کب یہ چاک جیب سلواتے ہیں ہم اس قدر مت کر شرارت شعلہ خیز تیری ان باتوں سے جل ...

مزید پڑھیے

اس کاکل پر خم کا خلل جائے تو اچھا

اس کاکل پر خم کا خلل جائے تو اچھا دل سر سے بلا تیرے یہ ٹل جائے تو اچھا بوسے کا سوال اس سے کروں ہوں تو کہے ہے چل رے مرے کچھ منہ سے نکل جائے تو اچھا اثبات نہ ہو دعوئ خوں اس پہ الٰہی صورت مرے قاتل کی بدل جائے تو اچھا لے سر پے وبال اپنے پتنگوں کا نہ اے شمع تو اور بھی جوبن سے جو ڈھل جائے ...

مزید پڑھیے

ادھر ابر لے چشم نم کو چلا

ادھر ابر لے چشم نم کو چلا ادھر ساقیا! میں بھی یم کو چلا مبارک ہو کعبہ تمہیں شیخ جی! یہ بندہ تو بیت الصنم کو چلا سر رہ گزر آہ اے بے نشاں کدھر چھوڑ نقش قدم کو چلا جواہر کا ٹکڑا ہے یہ لخت دل تو اے اشک لے اس رقم کو چلا ترا مائل حسن اے سرو قد سنا ہے کہ ملک عدم کو چلا حباب لب جو کی مانند ...

مزید پڑھیے

خاندان قیس کا میں تو سدا سے پیر ہوں

خاندان قیس کا میں تو سدا سے پیر ہوں سلسلہ جنبان شور خانۂ زنجیر ہوں خاکساری کے ابھی تو درپئے تدبیر ہوں کشتہ ہو کر خاک جب ہوں تب کبھی اکسیر ہوں ضعف نے گو کر دیا ہے جوں کماں گوشہ نشیں اب بھی چلنے کو جو پوچھو تو سراسر تیر ہوں رشتۂ الفت نے باندھے ہیں پر پرواز آہ دام حیرت میں برنگ ...

مزید پڑھیے

خال رخ اس نے دکھایا نہ دوبارا اپنا

خال رخ اس نے دکھایا نہ دوبارا اپنا چندے اک اور ہے گردش میں ستارا اپنا دل و دین و خرد و صبر کجا کو آرام گھر لٹا ہم نے دیا عشق میں سارا اپنا بولی صیاد سے بلبل کہ نہ کر گل سے جدا تختۂ باغ ہے یہ تخت ہزارا اپنا سیر کی ہم نے جو کل محفل خاموشاں کی نہ تو بیگانہ ہی بولا نہ پکارا اپنا مثل ...

مزید پڑھیے

ہار بنا ان پارۂ دل کا مانگ نہ گجرا پھولوں کا

ہار بنا ان پارۂ دل کا مانگ نہ گجرا پھولوں کا اور کہاں سے عاشق مفلس لائے یہ گہنہ پھولوں کا دیکھے ہے وہ صحن چمن میں جا کے تماشا پھولوں کا داغوں سے بن جائے یہ سینہ کاش کہ تختہ پھولوں کا کاش دل صد چاک یہ بن کر بیچنے والا پھولوں کا کوئے بتاں میں جا کے پکارے لو کوئی گجرا پھولوں کا حرف ...

مزید پڑھیے
صفحہ 793 سے 4657