اب کہاں لے کے چھپیں عریاں بدن اور تن جلا
اب کہاں لے کے چھپیں عریاں بدن اور تن جلا دھوپ ایسی ہے کہ سائے سے بھی پیراہن جلا چھین لو احساس مجھ سے چھین لو میرا شعور اس گھٹا میں تن پھنکا اس روشنی سے من جلا زندگی دشت سراب اور سر پہ اک سورج محیط میں تو میں ہوں میرے سائے کا بھی سب تن من جلا کس صدا کی ضرب سے ٹوٹا سکوت سنگ دشت ایک ...