کس ستم گر کا گناہ گار ہوں اللہ اللہ
کس ستم گر کا گناہ گار ہوں اللہ اللہ کس کے تیروں سے دل افگار ہوں اللہ اللہ اس کے ہاتھوں سے نہ جیتا ہوں نہ مرتا ہوں میں کس مصیبت میں گرفتار ہوں اللہ اللہ خضر اب دور کر آگے سے مرے آب حیات کس کے بوسے کا طلب گار ہوں اللہ اللہ کیوں نہ آنکھوں میں رکھے مجھ کو زلیخا بھی عزیز کیسے یوسف کا ...