ہمارے دل کے آئینے میں ہے تصویر نانک کی
ہمارے دل کے آئینے میں ہے تصویر نانک کی ہمارے کان کے پردے میں ہے تقریر نانک کی طریق راست سے ہٹ کر وہ ہرگز جا نہیں سکتا پڑی ہے پاؤں میں جس شخص کی زنجیر نانک کی بسر کی عمر اپنی گمرہوں کی رہنمائی میں یہی تھی روز و شب کوشش بھی اور تدبیر نانک کی مسخر کر لیا ہر شخص کو پند و نصیحت ...