شاعری

عشق ہے عشق پاک بازی کا

عشق ہے عشق پاک بازی کا گو کہ ہو عالم مجازی کا عشق کا طفل گر زمیں اوپر کھیل سیکھا ہے خاک بازی کا دل کو مژگاں نیں لے کے پنجے میں کام کیتا ہے شاہبازی کا کیمیا سیم تن سیں ملتا ہے یہی ہے فن سیم سازی کا فضل احمد سیں شعر یکروؔ کا راہ ہے پردۂ حجازی کا

مزید پڑھیے

جب کریں مجھ ترے کا خیال انکھیاں

جب کریں مجھ ترے کا خیال انکھیاں اشک سیں تر کریں رومال انکھیاں چھوڑ خوباں کا دیکھنا اے دل لاگ جاویں گی آج کال انکھیاں آج تجھ پر نثار کرنے کوں اشک موتی ہوئے ہیں تھال انکھیاں دل پھڑکتا ہے بیجلی کی جوں ہوئی ہیں آج برشکال انکھیاں جب چلاوے صنم نگہ کی تیغ یکروؔ تب توں کر اپنی ڈھال ...

مزید پڑھیے

اگر نہیں قصد اے ظالم مرے دل کے ستانے کا

اگر نہیں قصد اے ظالم مرے دل کے ستانے کا سبب کیا ہے تجھے مجھ سے نمانے سے بہانے کا ہوئی مدت نہیں طاقت مرے دل کوں جدائی کی کرم کر آ سجن یا فکر کر میرے بلانے کا شہ خوباں مرے گھر رات کو آیا ہے اے مطرب مرا دل شاد ہے گا راگ اے مطرب شہانے کا نہ ہووے کیوں کے گردوں پے صدا دل کی بلند ...

مزید پڑھیے

گل کو شرمندہ کر اے شوخ گلستان میں آ

گل کو شرمندہ کر اے شوخ گلستان میں آ لب سیں غنچے کا جگر خوں کرو مسکیان میں آ وہی اک جلوہ نما جگ میں ہے دوجا کوئی نہیں دیکھ واجب کوں سدا مجمع امکان میں آ زندگی مجھ دل مردہ کی توہیں ہے مت جا دل سے گر خوش نہیں اے شوخ مری جان میں آ گل دل غنچہ نمن تنگ ہو رنگ و بو سیں جب کرے یاد ترے لب کے ...

مزید پڑھیے

سنایا یار نیں آ کر دو تارہ (ردیف .. ا)

سنایا یار نیں آ کر دو تارہ بلندی پے چڑھا میرا ستارہ مزیداری ہے ساری ہند کے بیچ نہ کر عزم سمرقند و بخارا رہا ہے عشق بازی بیچ وہ چست بتاں کن نقد دل کوں جن نیں ہارا رہے گا جان جیتا کیوں کے یکروؔ نگہ کا تیر تجھ انکھیاں نیں مارا

مزید پڑھیے

تجھ قد کی ادا سرو گلستاں سیں کہوں گا

تجھ قد کی ادا سرو گلستاں سیں کہوں گا جادوئے نین نرگس بستاں سیں کہوں گا دیکھا ہوں ترے لب پہ میں مسی کی دھڑی کوں ظلمات پے جا چشمۂ حیواں سیں کہوں گا مجھ دل کی لگن تجھ سیں ہے اے خوبیٔ محفل پروانہ نمن شمع شبستاں سیں کہوں گا پیدا کیا تجھ شوق میں دل وسعت مشرب یوں حالت دل کوہ و بیاباں ...

مزید پڑھیے

کب کرے قصد یار آون کا

کب کرے قصد یار آون کا دل ویران کے بساون کا رام معشوق اگر ہووے عاشق توڑ دے سر رقیب راون کا جھاڑ مت جاں تجھے خدا کی سوں دل مرا ہے غبار دامن کا جب پھڑکتا ہے بیجلی جیوں دل جھڑ لگاتی ہے نین ساون کا بید مجنوں کہو گے یکروؔ کوں خوب لیلیٰ ستی ہے بامن کا

مزید پڑھیے

مجھ سیں اور دل ربا سیں ہے ان بن

مجھ سیں اور دل ربا سیں ہے ان بن کیا کروں فن کچھ آوتی نہیں بن کچھ نہیں آتی سرو قد سیں بن پھرتا ہوں گرد باد جیوں بن بن زلف تیری سیاہ ناگن ہے چھین لیتی ہے ہر کسی کا من درس سیں علم کے ہے دل بیزار خوب رویاں کا خوب ہے درشن مجھ کوں واعظ نکو نصیحت کر یار جس سیں ملے بتاؤ فن یک سو یکروؔ کا ...

مزید پڑھیے

اپنے حالات کا اسیر ہوں میں

اپنے حالات کا اسیر ہوں میں درد کی دولت کثیر ہوں میں جمع کر کر کے اپنی محرومی بن گیا کس قدر امیر ہوں میں میرے ظاہر کو دیکھنے والے ایک باطن غنی فقیر ہوں میں آزما لے تو جس طرح چاہے ہوں تو کم مایہ با ضمیر ہوں میں تو ہے انوار بیکراں تو بتا کس کا اک پارۂ منیر ہوں میں یہ سوال اب ترے ...

مزید پڑھیے

مری نگاہ کو جلووں کا حوصلہ دے دو

مری نگاہ کو جلووں کا حوصلہ دے دو گزر بسر کا کوئی بھی تو آسرا دے دو تمہاری بزم سے جاتا ہے نا مراد کوئی سفر بخیر کی جان وفا دعا دے دو عطا پہ حرف نہ آ جائے مانگنے سے مرے خدا ہو میرے تو پھر حسب مدعا دے دو مٹا دو میری نگاہوں سے تم نقوش تمام وگرنہ دوسرا مجھ کو اک آئنہ دے دو فریب شرح ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4584 سے 4657