مجھے یہ جستجو کیوں ہو کہ کیا ہوں اور کیا تھا میں
مجھے یہ جستجو کیوں ہو کہ کیا ہوں اور کیا تھا میں کوئی اپنے سوا ہوں میں کوئی اپنے سوا تھا میں نہ جانے کون سا آتش فشاں تھا میرے سینے میں کہ خالی تھا بہت پھر بھی دھمک کر پھٹ پڑا تھا میں تو کیا میں نے نشے میں واقعی یہ گفتگو کی تھی مجھے خود بھی نہیں معلوم تھا جو سوچتا تھا میں خود اپنے ...