اندھیرا اتنا نہیں ہے کہ کچھ دکھائی نہ دے
اندھیرا اتنا نہیں ہے کہ کچھ دکھائی نہ دے سکوت ایسا نہیں ہے جو کچھ سنائی نہ دے جو سننا چاہو تو بول اٹھیں گے اندھیرے بھی نہ سننا چاہو تو دل کی صدا سنائی نہ دے جو دیکھنا ہو تو آئینہ خانہ ہے یہ سکوت ہو آنکھ بند تو اک نقش بھی دکھائی نہ دے یہ روحیں اس لیے چہروں سے خود کو ڈھانپے ہیں ملے ...