پھر زخموں کو دھونے کا دل کرتا ہے

پھر زخموں کو دھونے کا دل کرتا ہے
چپکے چپکے رونے کا دل کرتا ہے


جب جب بھی میں تجھ کو دیکھوں اے دلبر
اپنا سب کچھ کھونے کا دل کرتا ہے


ہوتی ہے غم کی یورش جب اس تن پر
چادر تان کے سونے کا دل کرتا ہے


کالے کالے بادل جھوم کے برسیں تو
تجھ کو سنگ بھگونے کا دل کرتا ہے


روتے دیکھوں جب سنتوشؔ کسی کو میں
تب میرا بھی رونے کا دل کرتا ہے