پھر رہے ہیں یہاں وہاں تنہا
پھر رہے ہیں یہاں وہاں تنہا
آج لگتا ہے یہ جہاں تنہا
گھر میں بازار میں ہزاروں میں
قید ہیں ہم کہاں کہاں تنہا
ڈھل گئی رات بجھ گئیں شمعیں
رہ گئے ہم بھی نوحہ خواں تنہا
میری آہٹ کا میری سانسوں کا
منتظر ہے میرا مکاں تنہا
سونی سونی سی اجنبی راہیں
آرزوؤں کا کارواں تنہا
چاند تاروں کی بھیڑ میں مدہوشؔ
رو رہا ہے اک آسماں تنہا