پتنگ اڑانے سے پہلے

پتنگ اڑانے سے پہلے یہ جان لینا تھا
کہ اس کی اصل ہے کیا اور ماہیت کیا ہے
بہت نحیف سی دو بانس کی کھپنچیں ہیں
اور ان سے لپٹا مربعے میں ناتواں کاغذ
یہ جس کے دم پہ ہوا میں کلیلیں بھرتی ہے
ذرا سی ضرب سے وہ ڈور ٹوٹ جاتی ہے
پتنگ کٹ گئی تو اس کا اتنا غم کیوں ہے
پتنگ اڑانے سے پہلے یہ جان لینا تھا
کہ اس کی اصل ہے کیا اور ماہیئت کیا ہے