جب تم مجھ سے ملنے آؤ شہرام سرمدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں تمہاری اپنی دنیا ہے تمہارے روز و شب شام و سحر اپنے تم اک آزاد پنچھی ہو مری جاگیر کا حصہ نہیں ہو تم مگر کل شام جب تم مجھ سے ملنے آؤ (جیسا تم نے لکھا ہے) تو آنکھوں میں ذرا کاجل لگا آنا