پہلے کہہ دیا ہوتا
کہا تم نے مجھے تم سے محبت ہو نہیں سکتی
یہی کہنا تھا تو آغاز میں ہی کہہ دیا ہوتا
نہ یہ کہتے ہوئے آنکھیں چراتے تم
نہ میرے دل میں اتنا بے تحاشا درد ہی اٹھتا
نہ میری بے بسی کا امتحاں ایسے لیا ہوتا
اگر تم کو یہی کہنا تھا پہلے کہہ دیا ہوتا