نظم شبنم عشائی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اگلی فون کال پہ وہ تمام چراغ بجھ جاتے ہیں جو میں پہلی فون کال کے بعد جلاتی ہوں! چراغ جلاتے جلاتے میں اپنی انگلیاں بھی جلا لیتی ہوں میری انگلیاں جھلسنے کا اندراج تم اپنی کون سی فائل میں رکھ رہے ہو