نظم کے انگوٹھے کھلے ہیں

کوئی کہتا ہے خدا زمیں سے گیا نہیں
مگر کیا وجہ ہے کہ شیطان بوڑھے نہیں ہوتے
ان کا طوطی بولتا ہے
ہاں ضعیف کام کرنے سے قاصر ہوتا ہے
اور نظم بزرگوں سے مقابلہ نہیں کرتی


میں مر جاؤں گا
یقیناً مجھے مرنا ہے
لیکن اس نظم کو جسے میں نے کچھ دیر پہلے جنا
اسے قتل کرنا ممکن نہیں
میرے نفس ہونے کی یہ آخری دلیل زندہ رہے گی