دروازوں کی خود کشی

دروازے کیا ہوتے ہیں
کیا دروازے باہر جانے کے لیے ہیں
یا صرف اندر آنے کے لیے
دروازوں کا درست مصرف سمجھنے سے
فلسفی قاصر رہے


ہم تمام عمر
ان کی حقیقت سے نا آشنا رہے
ہمیں معلوم نہ ہو سکا
اور دروازے ہمارے اندر سے خارج ہو گئے
یا شاید
اپنے ہی اندر داخل ہو گئے


داخل اور خارج ہونے کی بحث جاری تھی
کہ دروازوں کو دوام بخشا جا سکے
لیکن دروازوں کی خود کشی سے
مداومت کی موت واقع ہو گئی