نصیحت
مجھ سے کیا ہو گئی خطا بھائی
کیوں ستاتا ہے یہ بتا بھائی
بیج کیوں نفرتوں کے بوتا ہے
دوستوں کو نہ ورغلا بھائی
چھوڑ دے بغض اور حسد بالکل
اپنے دل کو نہ گھن لگا بھائی
بد گمانی نہ دل میں پیدا کر
بد کلامی سے باز آ بھائی
گنگناتا ہے گیت فلموں کے
نعت پڑھ اور حمد گا بھائی
خوب محنت سے پڑھ سبق اپنا
وقت پر مدرسے کو جا بھائی
سب کی خوشیوں میں ہو شریک سدا
دکھ میں ہر اک کے کام آ بھائی