انگور
بیلوں میں جو لٹک رہے ہیں
یہ انگوروں کے خوشے ہیں
ہرے ہرے اور پیلے پیلے
جیسے ہوں موتی چمکیلے
میٹھا میٹھا ان کا مزہ ہے
رب نے ان میں شہد بھرا ہے
ان کو پسند ہر اک کرتا ہے
بیماروں کے لیے غذا ہے
ان کو جب بھی کھاتے ہیں ہم
اچھی صحت پاتے ہیں ہم
جس نے ایسی نعمت دی ہے
جس نے ہر شے پیدا کی ہے
جانتے ہو وہ کون ہے بچو
اللہ اللہ اللہ بولو