نہ اخلاص کامل نہ بیداد پوری
نہ اخلاص کامل نہ بیداد پوری
وفا بھی ادھوری جفا بھی ادھوری
وہی ہم وہی تم وہی رنج دوری
محبت میں کیا فاصلہ ہے ضروری
بہ ایں ربط باہم بہ ایں ضبط پیہم
وہی نا شکیبی وہی ناصبوری
محبت کی دنیا محبت سراپا
یہاں کوئی خاکی نہ ناری نہ نوری
یہ سب منطق و فلسفہ بے حقیقت
ابھی تک وہی عقل کی بے شعوری
خودی کو خودی کوئی جانے نہ جانے
خدا کو خدا ماننا ہے ضروری