مسکراؤ کہ عید ہو جائے
مسکراؤ کہ عید ہو جائے
گنگناؤ کے عید ہو جائے
اپنے چھوٹے بڑوں کی سب غلطی
بھول جاؤ کہ عید ہو جائے
بے دلی سے نہ یوں گلے سے لگو
دل ملاؤ کہ عید ہو جائے
گر تمہیں کوئی اپنا کہہ دے تو
مان جاؤ کہ عید ہو جائے
جا کے اپنے بڑوں کے قدموں میں
سر جھکاؤ کہ عید ہو جائے
یوں تو گھر میں تمام مہماں ہیں
آپ آؤ کہ عید ہو جائے