مجھ پر جنون شوق کا کیوں کر اثر غلط
مجھ پر جنون شوق کا کیوں کر اثر غلط
گر یہ غلط تو راہ غلط راہبر غلط
نظر آ گئے وہ آپ ہی دیکھا جو آئنہ
سمجھے تھے عشق ہی کو مریض نظر غلط
وارفتگئ شوق سنبھلنے بھی دے مجھے
بے تابیوں کا وہ نہ کہیں لیں اثر غلط
مت پوچھ وہ نگاہوں سے کیا کچھ پلا گئے
اب بے خودیٔ شوق میں باقی کسر غلط
فائقؔ گداز دل ہے محبت میں اصل شے
یہ سیل اشک خام یہ دامان تر غلط