خود اپنی محفل میں اس قدر کیوں ہے اہتمام حجاب تیرا
خود اپنی محفل میں اس قدر کیوں ہے اہتمام حجاب تیرا
یہاں تو موجود تو ہی تو ہے کہاں ہے کوئی جواب تیرا
کبھی تو صحرا کے دامنوں پر کبھی چمن کی لطافتوں پر
جلال بن کر جمال بن کر برس رہا ہے شباب تیرا
سیاہ بادل امڈ امڈ کر وہ آ رہے ہیں برس رہے ہیں
عروس فطرت نہا رہی ہے نکھر رہا ہے شباب تیرا