مجھ کو ان ارضی خداؤں نے اگر لوٹا ہے

مجھ کو ان ارضی خداؤں نے اگر لوٹا ہے
کیا یہ سچ ہے کہ مشیت بھی رہی دوش بدوش
دب کے رہ جاتی ہے ہر آہ و بکا عظمت میں
کون جانے کہ خدا کس لیے بیٹھا ہے خموش