مفلسی کے وقت اکثر عشرت رفتہ کی یاد

مفلسی کے وقت اکثر عشرت رفتہ کی یاد
یوں دکھاتی ہے جھلک آئینۂ ادراک پر
دوپہر میں جس طرح دریا سے میداں کی طرف
چلتے پھرتے ابر کے ٹکڑوں کا سایہ خاک پر