محبت کے سبھی جذبے تمہارے نام کرتی ہوں

محبت کے سبھی جذبے تمہارے نام کرتی ہوں
وفا کے دل نشیں قصے تمہارے نام کرتی ہوں


بنایا ہے جنہیں میں نے محبت کے گلابوں سے
تر و تازہ وہ گلدستے تمہارے نام کرتی ہوں


نہیں کچھ اور پانے کی تمنا اب مرے دل میں
جو دیکھے آج تک سپنے تمہارے نام کرتی ہوں


تمہیں جی میں بسایا ہے تمہیں اپنا بنایا ہے
میں اپنی ذات کے حصے تمہارے نام کرتی ہوں


انہیں میری محبت کی نشانی تم سمجھ لینا
لکھے ہیں میں نے جو نغمے تمہارے نام کرتی ہوں


کہا گل نے عقیدت سے وطن کی چوم کر مٹی
میں اپنے چاند سے بیٹے تمہارے نام کرتی ہوں