مرا کیا میں تو رسوا ہو گیا نا
مرا کیا میں تو رسوا ہو گیا نا
تمہارا خواب پورا ہو گیا نا
میں کہتا تھا کہ میں پیتا نہیں ہوں
سر محفل تماشا ہو گیا نا
غریبی میں محبت کر لی میں نے
نیا غم اور پیدا ہو گیا نا
چلو کچھ پیار کی باتیں کریں اب
تمہارا غصہ ٹھنڈا ہو گیا نا
یہ دنیا چھوٹتی ہے چھوٹ جائے
ارے وہ تو ہمارا ہو گیا نا