میرے خدا

سیاہ فام عورتوں کی بد صورت چھاتیاں
دودھ سے خالی ہو چکی ہیں
امریکی جہاز بمباری کرنے جا رہے ہیں
صومالیہ اور ہیروشیما کی بد روحیں
تمہیں بلاتی ہیں چلے جاؤ
امدادی ہیلی‌ کاپٹر کے سگنلز موصول ہونے تک
ہم اپنی رات
یوں ہی گزارنا چاہیں گے