میرے اندر کا شور کم کر دے

میرے اندر کا شور کم کر دے
آیتیں پڑھ کے مجھ پہ دم کر دے


لوگ مجھ کو خریدنے سے رہے
آ کسی روز دام کم کر دے


میرے ماتھے پہ اپنے ہونٹوں سے
اک نئی زندگی رقم کر دے


میں اسے خرچ کر سکوں کھل کر
جب بھی غم دے مجھے تو جم کر دے


ایک تیرا خیال ہی تو ہے
جو مری روح تازہ دم کر دے