میرا رستہ تکنے والا کوئی تو ہو
میرا رستہ تکنے والا کوئی تو ہو
میرے گھر میں رہنے والا کوئی تو ہو
لب پہ دعائیں آنکھ میں آنسو جلتے ہیں
ملنے اور بچھڑنے والا کوئی تو ہو
برتن ٹوٹیں آوازیں ہوں شور مچے
لڑنے اور جھگڑنے والا کوئی تو ہو
مجھ کو گیت سنائے اپنی چاہت کے
میرے پیار میں جلنے والا کوئی تو ہو