میں سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا ہوں

میں سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا ہوں
دلوں کو جوڑ دینا چاہتا ہوں


میں اپنی چاہتیں تم پر لٹا کر
غموں کو موڑ دینا چاہتا ہوں


یہ کیسے آج تم نے کہہ دیا ہے
تعلق توڑ دینا چاہتا ہوں


لیے پھرتے ہیں جو ہاتھوں میں بچے
وہ کاسے پھوڑ دینا چاہتا ہوں


میں شاکرؔ بے ردا بہنوں کے سر پہ
ردائیں اوڑھ دینا چاہتا ہوں