میں بلندیوں پر جل رہا ہوں قمر جمیل 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں اپنے گھر میں دیئے کی طرح جلنا چاہتا تھا مگر اب ایک فلیٹ میں بلب کی صورت جل رہا ہوں اگر کوئی مجھے بجھانا چاہتا ہے تو میرے بچے پھر مجھے جلا دیتے ہیں