المیہ کھیل کا ایک کردار قمر جمیل 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جب میں بچہ تھا راوی کے گالوں سے ڈرتا تھا اب دشمن کی چالوں سے ڈرتا ہوں میرے بچپن میں آگ کی اطراف دراوڑ لڑکیاں گیت گاتی تھی اور اب میں ایک ہوٹل میں بینڈ بجاتا ہوں اور لومڑی کی کھال سے اپنا لباس سیتا ہوں