میں اپنے لہجے میں بولتا ہوں

میں اپنے ہاتھوں سے سوچتا ہوں
اور اپنے پوروں سے
انگلیوں کے
نہ کھلنے والی گرہوں کو ذہنوں کی
کھولتا ہوں
برسنے والی سخن کی بارش سے
سچے لفظوں کے موتیوں کو
میں رولتا ہوں
میں اپنے لہجے میں بولتا ہوں