محفل سے پھر تنہائی تک آنے میں

محفل سے پھر تنہائی تک آنے میں
وقت لگے گا خاموشی اپنانے میں


اس سے بچھڑنا مجبوری ہو سکتی ہے
کافی وقت لگا دل کو سمجھانے میں


ہوش آیا تو اپنے آپ سے پوچھیں گے
خود کو کتنا کھویا اس کو پانے میں