غم کے بادل بھلے ہی گہرے ہوں

غم کے بادل بھلے ہی گہرے ہوں
بس تری یاد کے اجالے ہوں


ہم کو درکار اک طبیب کی ہے
آپ آئیں تو ہم بھی اچھے ہوں


کام آسان کر دیا جائے
عشق میں واپسی کے رستے ہوں


ان کو بھی اپنی جھریاں دکھ جائیں
آئنوں کے بھی اپنے چہرے ہوں