مانا میری ان سے باتیں ہوتی ہیں
مانا میری ان سے باتیں ہوتی ہیں
لیکن تصویریں تصویریں ہوتی ہیں
لوگوں سے اچھی تصویریں ہوتی ہیں
جتنی چاہو اتنی باتیں ہوتی ہیں
جھوٹے دلاسے مت دو میں یہ جانتا ہوں
بیماروں سے کیسی باتیں ہوتی ہیں
ہجر کے دن ایسے دن ہوتے ہیں جن میں
راتوں کے آگے بھی راتیں ہوتی ہیں