ادبی لطائف

دستک

استاد (شاگرد سے) : دستک کو جملے میں استعمال کرو۔ شاگرد: جناب مجھے دس تک گنتی آتی ہے۔

مزید پڑھیے

زبان بےچاری

ایک صاحب اشرف نامی نے اشرف نگر سے اپنی بیوی شریفن کو اشرفی بھیجی۔ نوکر: سریفن بیوی کو اسرف بابو نے اسرفی بھیجی ہے۔ بیوی: ارے موئے کہیں تو شین بولا ہوتا۔ نوکر:شب کو شلام کہا ہے۔

مزید پڑھیے

اقبال کی آمد

جب علامہ اقبالؔ کی عمر گیارہ برس کی تھی اور وہ اسکول میں پڑھتے تھے تو ایک دن ان کو اسکول پہچنے میں دیر ہوگئی۔ ماسٹر صاحب نے پوچھا ۔ ’’اقبال دیر سے کیوں آئے؟‘‘ علامہ اقبالؔ نے بے ساختہ جواب دیا۔ ’’اقبال دیر ہی میں آتا ہے‘‘۔

مزید پڑھیے

سر پر کیا ہے

بیٹا اسکول سے واپس آکر ماں سے بولا: ’’امی! امی! دیکھئے تو میرے سر پر کیا ہیں؟‘‘ ماں نے غور سے دیکھ کر کہا: ’’بیٹے تمہارے سر پر تو صرف بال ہیں۔‘‘ ’’کیا صرف بال؟‘‘ بیٹے نے حیرت سے پوچھا ماں نے کہا: ’’ہاں بھئی صرف اور صرف بال ہیں، اس کے سوا کچھ نہیں۔‘‘ بیٹے نے کہا: ’’امی! ...

مزید پڑھیے

وہ کون سی چیز ہے

استاد: ’’وہ کون سی چیز ہے۔ جو ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اور اگر ہم کمرے کے کواڑ بند کردیں تو بھی اندر آجائے گی۔‘‘ لڑکا: جلے ہوئے سالن کی بو۔

مزید پڑھیے

دھوکے باز بٹن

ایک چور مکان میں داخل ہوا۔ تجوری پر لکھا تھا ’’بٹن دبائیے‘‘ چور نے بٹن دبایا تو سائرن بج اٹھا اور چور پکڑا گیا۔ وہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے چور سے کہا: ’’تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کروگے۔‘‘ چور نے اداس لہجے میں کہا: ’’میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ ...

مزید پڑھیے

ایک ہی کتا

استاد نے اپنی کلاس کے تمام طالب علموں سے ’ہمارا کتا‘ موضوع پر ایک مقالہ لکھنے کو کہا۔ بعد میں جب استاد کا بیاں جانچنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ احسن اور امجد دونوں بھائیوں کا مضمون حرف بہ حرف ایک جیسا ہے۔ استاد نے دونوں کو بلا کر کہا ’’تم دونوں کا مضمون بالکل ایک جیسا ہے۔ سچ سچ ...

مزید پڑھیے

نام سے مارے گئے

کلاس میں دو لڑکے شور مچا رہے تھے کہ ٹیچر آگئے۔ سزا کے طور پر ٹیچر نے دونوں کو دو سو بار اپنا نام لکھنے کو کہا۔ ایک لڑکا لکھنے لگا جبکہ دوسرا رونے لگا۔ ٹیچر نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی۔ جواب ملا۔ ’’سر! اس کا نام صرف ناصر ہے۔ جبکہ میرا نام محمد آغا غیاث الدین محمد اجمل ہے۔‘‘

مزید پڑھیے

شارٹ کٹ

استاد (نادر سے) پانچ پھلوں کے نام بتاؤ‘‘ نادر: ’’دو سیب، دو مالٹے اور ایک امرود‘‘

مزید پڑھیے

چھوٹے صاحب

نائی: چھوٹے صاحب، آپ کی عمر کیا ہے؟ راکیش: سات سال۔ نائی: بال کٹوائیں گے؟ راکیش: تو کیا میں داڑھی بنوانے آیا ہوں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 26