کیا وصف لکھوں زلف سیہ کی لٹ کا

کیا وصف لکھوں زلف سیہ کی لٹ کا
ہر پیچ میں اک دل کو لیا ہے لٹکا
اے شانہ زہے قسمت عالی تیری
کیا خوب ترے ہاتھ لگا ہے لٹکا